‫فوژو میں شہروں کے عالمی دن 2026 کی بین الاقوامی تقریبات کا انعقاد

فوژو، چین، 30 اکتوبر 2026/ ژنہوا-ایشیا نیٹ / ۔۔چین کے صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک  شہروں کے عالمی دن 2026 کی بین الاقوامی تقریبات اور پائیدار شہری ترقی کے عالمی ایوارڈ (شنگھائی ایوارڈ) کے چوتھے دور کی تقریبِ تقسیمِ اعزازات منعقد ہوگی۔ اس تقریب کی مشترکہ میزبانی عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ ہاؤسنگ و شہری و دیہی ترقی، اقوامِ متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (UN-Habitat) اور فوجیانمیونسپل پیپلز  گورنمنٹ کریں گے، جبکہ اس کے انتظامی امور فوزو کی بلدیاتی عوامی حکومت اور صوبہ فوجیان کا محکمہ ہاؤسنگ و شہری و دیہی ترقی انجام دیں گے۔

“شہروں کی ازسرِنو ترقی: سب کے لیے مناسب رہائش” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں عوام کو مرکزِ نگاہ رکھتے ہوئے شہروں کی تعمیر و ترقی کے چینی تصور کو اجاگر کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب 31 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس میں پائیدار شہری ترقی کے چوتھے عالمی ایوارڈ (شنگھائی ایوارڈ) کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے نمائندے اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈہ 2030 اور نئے شہری ایجنڈے (New Urban Agenda) پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی مثالیں، کامیاب تجربات اور مؤثر حکمتِ عملیاں بیان  کریں گے۔

مرکزی فورم یکم نومبر کی صبح منعقد ہوگا، جس میں چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد شہروں کے میئرز، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، ماہرین اور محققین شرکت کریں گے۔ فورم میں اعلیٰ معیار کی شہری ترقی کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ چین میں شہری ترقی سے متعلق ایک رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

اس موقع پر متعدد تقریبات اور ذیلی نشستیں بھی منعقد ہوں گی، جن میں اقوامِ متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (UN-Habitat) کے ایگزیکٹو بورڈ کے بیورو کا اجلاس، سرسبز اور رہائش کے لیے موزوں شہروں اور مشترکہ بین الاقوامی تعاون سے متعلق چین اور برطانیہ کی تکنیکی تبادلہ کانفرنس، چین اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاؤسنگ اور شہری تعاون کانفرنس، ماحول دوست اور کم کاربن اخراج والی عمارتوں کے موضوع پر چین اور کینیڈا کی تبادلہ کانفرنس، اور چین کے مرکزی علاقوں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے درمیان ہاؤسنگ کے شعبے میں تیسری تبادلہ کانفرنس شامل ہیں۔

تقریب کے دوران ایک خصوصی انٹرایکٹو زون بھی قائم کیا جائے گا، جس میں شہری علاقوں کی ازسرِنو ترقی اور اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس زون میں پائیدار شہری ترقی کے عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے رجحانات، چین میں شہری علاقوں کی بحالی اور انتظام  کے نئے طریقوں، بہتر معیارِ زندگی سے متعلق عوامی خواہشات، اور تعمیراتی صنعت کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے نئے رجحانات کو اجاگر کیا جائے گا۔اس اقدام کا بنیادی مقصد شہری ترقی کے شعبے میں چین کے تجربات اور کامیاب عملی نمونوں کو عالمی برادری کے ساتھ مشترک کرنا ہے۔ چین اور دیگر ممالک سے آنے والے شرکاء کو پرانے رہائشی علاقوں کی تعمیرِ نو اور بحالی، شہری سیلاب کی روک تھام اور انتظام، اور اسمارٹ سٹی کی ترقی سے متعلق حقیقی منصوبوں اور عملی مثالوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

شہروں کے عالمی دن  کی بین الاقوامی تقریبات کی منتظم کمیٹی

Recent Posts