آئی ایل ایس ٹی سی کے لیے بین الاقوامی تبادلہ و تعاون کا رابطہ جاتی نظام قائم

دفترِ خارجہ، چونگ چنگ میونسپل حکومت چونگ چنگ، چین، 11 فروری 2026 /شنہوا-ایشیانیٹ/—نئی بین الاقوامی لینڈ-سی ٹریڈ کوریڈور (آئی ایل ایس ٹی سی) کے لیے بین الاقوامی تبادلہ و تعاون کا رابطہ جاتی نظام 10 فروری کو چونگ چنگ میں باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جس کا مقصد علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلیٰ معیار کے تعاون کی حمایت کرنا یہ نظام چونگ چنگ میونسپل حکومت کے دفترِ خارجہ اور پورٹ اینڈ لاجسٹکس آفس کی مشترکہ کاوش سے شروع کیا گیاہے۔ تقریب میں  آئی ایل ایس ٹی سی کے ساتھ واقع ممالک، بالخصوص آسیان کے رکن ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے شرکت کی۔ اس نظام کا قیام کوریڈور کے ساتھ ادارہ جاتی اور باقاعدہ بین الاقوامی تعاون کے ایک نئے مرحلے کی علامت ہے۔

سرحد پار رابطے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر، یہ نظام پالیسی ہم آہنگی، تجربات کے تبادلے اور عملی تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے چونگ چنگ آسیان ممالک کے ساتھ تبادلوں کو مزید فروغ دے گا اور چین-آسیان مشترکہ مستقبل کی قریبی برادری کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئی ایل ایس ٹی سی کے تحت بین الاقوامی تبادلہ و تعاون کے لیے رابطہ فہرست قائم کی جائے اور اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ مؤثر اور مربوط  رابطہ برقرار رہے۔ یہ نظام تجارت، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں اور ضوابط کی بروقت اشاعت اور اپڈیٹ کے ذریعے معلومات کے تبادلے کو مستحکم  بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اہم تعاوناتی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا اور کوریڈور کی ترقی اور آپریشنز میں بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

یہ نظام مسائل کے حل کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ سرحد پار آپریشنز میں تجارت اور لاجسٹکس سے وابستہ اداروں کو درپیش عملی مشکلات جمع کرے گا اور نامزد رابطہ نکات کے ساتھ ہدفی، انفرادی مشاورت کے ذریعے لاجسٹکس اور تجارت میں رکاوٹوں کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

آئی ایل ایس ٹی سی کے بانی اور عملی رابطہ مرکز کے طور پر، چونگ چنگ وسطی اور مغربی چین میں بین الاقوامی تبادلوں کے ایک مرکز اور اندرونِ ملک تعاون کے ایک نمایاں زون کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔ اس نظام کی میزبانی راہداری کی ترقی میں شہر کے کلیدی کردار کو مزیدمستحکم کرتی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، آئی ایل ایس ٹی سی اب چین کے 75 شہروں اور 164 ریلوے مراکز کو باہم منسلک کرتا ہے اور دنیا بھر کے 127 ممالک اور خطوں میں واقع 584 بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں شرکاء نے مشترکہ طور پر نئی بین الاقوامی لینڈ-سی ٹریڈ کوریڈور کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے لیے چونگ چنگ اقدام کا افتتاح کیا۔ اس اقدام میں تجارت، لاجسٹکس، ثقافت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس اقدام میں کوریڈور کے سروس نیٹ ورک کو بہتر بنانے، کسٹمز کے طریقۂ کار کو آسان بنانے، تجارتی اخراجات میں کمی اور آپریشنل کارکردگی و انتظام کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور بگ ڈیٹا کے اطلاق کو فروغ دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ اس میں کوریڈور کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان مربوط ترقی پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ خطے میں پائیدار اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی ترقی کو تقویت مل سکے۔

مزکورہ اقدام میں کوریڈور کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے، متنوع تبادلہ سرگرمیوں کے انعقاد، سفر میں سہولت اور باہمی فہم کو مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے، تاکہ کوریڈور کے ساتھ آباد کمیونیٹیز کو عملی فوائد حاصل ہوسکیں۔

چونگ چنگ میونسپل حکومت کے دفترِ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ اس نظام کا قیام اور اقدام کا اجرا ظاہری رابطوں سے آگے بڑھتے ہوئے قواعد کی ہم آہنگی اور عوامی روابط کی طرف ایک منتقلی کی علامت ہے، جو چین اور آسیان ممالک کے باہمی مشاورت، مشترکہ کاوش اورمشترکہ ترقی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ماخذ: دفترِ خارجہ، چونگ چنگ میونسپل حکومت

Recent Posts