مغربی چین کے شہر چونگ چنگ میں فینگدو کے مشہور سنگترے ایک ابھرتی ہوئی صنعت کی صورت اختیار کر گئے

ضلع فینگدو کا زرعی و دیہی امور کمیشن چونگ چنگ، چین، 12 فروری 2026 /ژنہوا-ایشیانیٹ/ — مغربی چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی کے ضلع فینگدو کے قصبہ لونگ کونگ میں سنگترے کی فصل کی کٹائی کا موسم آگیا ہے، یہ علاقہ اپنے لذیذ اور رسیلے سنگتروں کی وجہ سے شہرت حامل ہے۔

نان ژو گاؤں کے “مشترکہ خوشحالی اورنج آرچرڈ” میں کاشتکار تازہ توڑے گئے سنگتروں کے کریٹس ٹرکوں میں لوڈ کر رہے ہیں، جہاں سے انہیں براہِ راست فینگدو اورنج کے قریبی ون اسٹاپ پیداواری مرکز منتقل کیا جاتا ہے۔ پھلوں کی صفائی اور درجہ بندی کے مرکز میں سنگتروں کو بالترتیب دھویا، پالش کیا، خشک کیا اور گریڈ کیا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں پیکنگ ایریا میں لے جا کر پیک کیا جاتا ہے اور ملک بھر میں بھیج دیا جاتا ہے۔

فصل کے موسم میں پھل کی ہموار پروسیسنگ اور یکساں معیار یقینی بنانے کے لیے مقامی زرعی ترقیاتی پیشہ ورانہ کوآپریٹو کے ڈائریکٹر بائی شیاؤہوا باغات اور پیداواری مرکز کے درمیان مسلسل آمد و رفت کرتے رہتے ہیں۔ وہ چناؤ کے شیڈول کا انتظام کرتے ہیں اور خود پھل کے معیار کا معائنہ بھی کرتے ہیں۔

بائی شیاؤہوا کی پیدائش اور پرورش انہی سنگترے کے باغات میں ہوئی ہے ۔ وہ درختوں کے افزائشی  مراحل  سے بخوبی واقف اور روایتی کاشتکاری کے طریقوں کی خامیوں سے بھی آگاہ ہیں۔ 2018 میں انہوں نے کوآپریٹو کے قیام کا آغاز کیا، جس کا مقصد منتشر مقامی کاشتکاروں کو منظم کرنا اور یکساں معیارات اور مرکزی نظم و نسق کے ذریعے ترش پھلوں کی صنعت کو معیاری اور بڑے پیمانے پر ترقی دینا تھا۔

کاشتکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت بہتر بنانے اور یکساں انتظامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے بائی ہر ماہ عملی تربیتی سیشن بھی منعقد کرتے ہیں، جن میں سائنسی بنیادوں پر سنگترے کی کاشت کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

مسلسل سیکھنے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے بائی کی وابستگی اس صنعتی تبدیلی کی بنیاد ہے۔

کوآپریٹو کے قیام سے قبل بھی وہ ضلع فینگدو کے زرعی و دیہی امور کمیشن کے زیرِ اہتمام مختلف زرعی تربیتی پروگراموں میں فعال شرکت کرتے رہے  ہیں اور انھوں نے دیگر علاقوں کے مطالعاتی دورے بھی کیے ہیں تاکہ جدید تجربات سے استفادہ کرسکیں۔ 2020 میں انہوں نے ڈرون آپریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا، اپنے باغ میں ڈرون کے استعمال کا آغاز کیا اور جلد ہی اسے کوآپریٹو کی معیاری کارروائیوں میں شامل کر دیا۔

ان کی کوششیں فینگدو کے سنگترہ صنعت میں مسلسل معیار میں بہتری اور جدت کی عکاس ہیں۔

قصبہ لونگ کونگ میں اس وقت 25,000 مو (چین میں اراضی کی پیمائش کی اکائی) پر مشتمل سنگترے کے باغات موجود ہیں، جہاں سالانہ پیداوار 30,000 ٹن سے زائد اور سالانہ پیداوار کی مالیت 110 ملین یوان سے زیادہ ہے جبکہ 2011 میں یہاں کے سنگترے کو قومی جغرافیائی اشاریہ ٹریڈ مارک کی سند بھی دی گئی۔

2019 میں نان ژو گاؤں کو وزارتِ زراعت و دیہی امور کی جانب سے قومی سطح پر خصوصی زرعی مصنوعات کے نمائشی گاؤں کا درجہ دیا گیا اور قومی جغرافیائی اشاریہ برائے زرعی مصنوعات کی سند بھی حاصل ہوئی۔ فینگدو کے سنگترے بارہا  مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں کو برآمد کیے جا چکے ہیں اور ایک معروف مقامی برانڈ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

پورے ضلع فینگدو میں فینگدو اورنج کی کاشت کا رقبہ 52,500 مو تک پہنچ چکا ہے، جہاں سالانہ پیداوار 70,000 ٹن اور مجموعی سالانہ آمدنی 150 ملین یوان ہے۔

گویا سنگترے نے مقامی کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ایک مربوط سلسلہ کو تشکیل دیا ہے اور کھیت سے منڈی تک جدید زرعی صنعتی سلسلہ کو وسعت دی ہے۔ تنظیم سازی، ڈیجیٹلائزیشن اور برانڈنگ کی بدولت فینگدو کی سنگترہ صنعت ایک مقامی خصوصیت سے بڑھ کر خوشحالی کی راہ اور ایک مضبوط صنعتی نیٹ ورک کی صورت اختیار کر رہی ہے۔

ماخذ: زرعی و دیہی امور کمیشن، ضلع فینگدو

Recent Posts